05 دسمبر 2021
تازہ ترین
امریکا میں 45 سالہ خاتون   کے ہاں 14 بیٹوں کے بعد پہلی بیٹی  کی پیدائش

امریکا میں 45 سالہ خاتون کے ہاں 14 بیٹوں کے بعد پہلی بیٹی کی پیدائش

امریکا میں 45 سالہ خاتون نے 14 بیٹوں کے بعد پہلی بیٹی کو جنم دیا ہے جس پر پورا خاندان نہایت خوش ہے۔  برطانوی اخبار دی گارجیئن کے مطابق امریکی ریاست مِشی گن میں 14 بیٹوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے جوڑے جے شوانڈٹ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ کے یہاں بیٹی کا جنم ہوا ہے۔ دونوں کی شادی 30 سال قبل ہوئی تھی اور وہ ایک بیٹی کے خواہش مند تھے۔   نومولود بیٹی کے والد 45 سالہ جے شوانڈٹ نے مرسی اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 30 سال کے طویل انتظار کے بعد ہماری خواہش پوری ہے جس پر میں اور میری بیوی بہت خوش ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟