21 اپریل 2021
تازہ ترین
 رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین 7 ماہ بعد پاکستان پہنچ گئے

رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین 7 ماہ بعد پاکستان پہنچ گئے

ہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین 7 ماہ بعد لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، 7 سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کاکام ہے الزام لگانا لہذا جواب دینا ضروری نہیں جب کہ اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف شفاف ہے۔ واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین 7 ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں، جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے لندن میں مقیم تھے جب کہ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟