17 اپریل 2021
تازہ ترین
 جیل میں شہباز شریف کی ادویات روکنے کا الزام عائد

جیل میں شہباز شریف کی ادویات روکنے کا الزام عائد

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صحت کا معاملہ، مسلم لیگ ن نے جیل میں شہباز شریف کی ادویات روکنے کا الزام عائد کر دیا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں فیاض الحسن چوہان عام آدمی کی آڑ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو تنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو جیل کی نہیں، دونوں اپوزیشن لیڈرز کی وزارت دی گئی۔ صوبائی وزیر حیلے بہانوں سے اپوزیشن لیڈر کو تنگ کریں گے۔ عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود شہباز شریف کے ٹیسٹ نہیں کروائے جا رہے۔ اب جیل میں شہبازشریف کی ادویات بھی روک دی گئی ہیں۔ شیخ رشید احمد اور فیاض الحسن چوہان کے آپس میں اختلافات ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہم نے اٹک جیل کی صوبتیں برداشت کیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حوصلے بلند ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟