17 اپریل 2021
تازہ ترین
مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم عمران خان کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم عمران خان کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم عمران خان کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب بی این پی مینگل کا وفد بھی ظہرانے میں شریک نہیں ہوگا۔مسلم لیگ ق کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2 سال سے پوچھا تک نہیں، اب کھانے پر کیوں جائیں۔وزیراعظم نے دو سال سے پوچھا تک نہیں، اب کھانے پر کیوں جائیں۔چوہدری شجاعت بیماررہے اوروزیر اعظم عمران خان نے رابطہ بھی نہیں کیا،وہ لاہورآتے ہیں تو ق لیگ کو کسی معاملے میں اعتماد میں نہیں لیتے۔2سال میں کسی بھی حوالے سے اْنہیں مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا، یہاں تک کہ گندم کی قیمت مقرر کرنے کے لئے بھی کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟