21 اپریل 2021
تازہ ترین
چودھری مونس الہٰی کا حکومتی اتحاد کے معاملات پر طنز

چودھری مونس الہٰی کا حکومتی اتحاد کے معاملات پر طنز

چودھری مونس الہٰی کا حکومتی اتحاد کے معاملات پر طنز۔ ٹویٹ میں کہا پی ٹی آئی سے اتحاد ووٹ کی حد تک ہے۔ عمران خان کے ساتھ کھانا کھانا معاہدے میں شامل نہیں۔ ٹویٹ اس بات کی عکاس کرتا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ق اور حکومت کے درمیان کس قدر سرد مہری کی صورتحال ہے۔ عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کو اہمیت نہ دیئے جانے کا معاملہ مونس الہی نے اپنے ٹویٹ میں اجاگر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت مشکل میں ہوتی ہے ہم ضرور ان کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے فیصلہ اور اعتماد سازی سمیت مختلف مفاد عامہ کے اقدامات جب تشکیل دیئے جاتے ہیں اس میں اتحادیوں کو شامل نہیں کیا جاتا۔ مسلم لیگ ق نے یہ بھی گلہ کیا ہے کہ عمران خان جب بھی لاہور آئے ایک بار بھی چودھری پرویز الہیٰ، چودھری شجاعت حیسن یا کسی بھی ق لیگ کے وزرا سے ملاقات نہیں کی اور انہیں کسی بھی فیصلہ سازی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا جاتا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟