21 اپریل 2021
تازہ ترین
گلوکار راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کی چھان بین شروع

گلوکار راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کی چھان بین شروع

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کی چھان بین شروع کررکھی ہے اور ٹریول ہسٹری کی تفصیل موصول ہونے کے بعد ان کیخلاف کارروائی تیز کر دی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو راحت فتح علی خان کی 15سالہ ٹریول ہسٹری فراہم کردی۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی سال 2014 سے 2020 تک کی سفری تفصیلات مانگی تھیں۔ راحت فتح علی خان نے 20 اپریل 2005 سے 17 اگست 2020 تک مختلف ملکوں کے 485 دورے کئے، گلوکار نے سب سے زیادہ بھارت، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات کے دورے کئے۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کی چھان بین شروع کررکھی ہے، ایف بی آر میں گلوکار کا سال 2016,17کا آڈٹ بھی زیرالتواء ہے، ایف بی آر نے ٹریول ہسٹری کی تفصیل موصول ہونے کے بعد گلوکار کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟