21 اپریل 2021
تازہ ترین
فردوس عاشق اعوان کو ایک اور نیا ٹاسک مل گیا

فردوس عاشق اعوان کو ایک اور نیا ٹاسک مل گیا

ناقص کارکردگی والے وزراء کے لیے ایک اور موقع، معاون خصوصی کم کارکردگی والے وزراء کی مدد کو آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو جہاں اپوزیشن سے نمٹنے کا ٹاسک دیا گیا ہے وہیں وہ اب ناقص کارکردگی والے وزراء کی بھی مدد کریں گی۔ معاون خصوصی کم کارکردگی والے وزراء کے ساتھ بیٹھ کر ان کی کارکردگی رپورٹ تیار کرائیں گیں۔ فردوس عاشق اعوان وزراء کو میڈیا کے سامنے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی لانے کی گائیڈ لائن بھی دیں گی، کوشش کی جائے گی کہ ہفتے میں کم از کم ایک وزیر کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟