21 اپریل 2021
تازہ ترین
   نئے ٹیلنٹ کی تلاش ،سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی کا افتتاح

نئے ٹیلنٹ کی تلاش ،سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی کا افتتاح

ٞصوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے جمعرات کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں منعقد ہوئی، رائے تیمور خان بھٹی نے فیتہ کا ٹ کر جونیئر ٹینس اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا، ہوا میں غبارے چھوڑے گئے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ اور ٹینس سٹار اوشنا سہیل نے ٹینس کھیل کر اکیڈمی کا آغاز کیا، ٹینس سٹار اوشنا سہیل اور نور نے نمائشی میچ بھی کھیلا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ و ائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، جونیئر ٹینس اکیڈمی کے نگران رشید ملک بھی موجود تھے، تقریب میں  ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی قائم کی جارہی ہے جوکہ ٹینس کے فروغ کے لئے انتہائی خوش آئند اقدام ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟