02 دسمبر 2021
تازہ ترین
 ڈولفن کو جان سے مارنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

ڈولفن کو جان سے مارنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈولفن کو جان سے مارنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق انسان دوست مچھلی ڈولفن کو جان سے مارنے پر نوابشاہ کے کسان کو حراست میں لیا گیا ہے۔   نواب شاہ کے کسان خادم حسین کے جال میں پھنسی ڈولفن کی جان بچانے کے بجائے اسے کندھے پر رکھ گھنٹوں گھماتا رہا اور تصاویریں بنوائیں، اس دوران مچھلی تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوگئی۔   خادم حسین کو عدالت نے 2.5 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا جبکہ پیسے نہ بھرنے پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ سندھ وائلڈ لائف ایکٹ 2020 کی دفعہ 9 اور 21 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قانون کے تحت کم ازکم سزا 3سال قید جبکہ 5 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟