22 اپریل 2021
تازہ ترین
پاکستان کسان اتحاد ملک اشفاق لنگڑیال لاہور دھرنے میں ہونے والے تشدد کے باعث وفات پا گئے

پاکستان کسان اتحاد ملک اشفاق لنگڑیال لاہور دھرنے میں ہونے والے تشدد کے باعث وفات پا گئے

سینئر ممبر پاکستان کسان اتحاد ملک اشفاق لنگڑیال لاہور دھرنے میں ہونے والے تشدد کے باعث وفات پا گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اور کسانوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے ٹھوکر نیاز بیگ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں پر کیمیکل ملے پانی کااستعمال اور شیلنگ کی گئی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کیا گیا جس کے نتیجے میں میڈیا سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، پتھراؤ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا ، پولیس نے متعدد کسانوں کو حراست میں لے لیا ، اپوزیشن نے پنجاب پولیس کی جانب سے کسانوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔       جب کہ کسان اتحاد دھرنے میں پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملک اشفاق لنگڑیال دم توڑ گئے ہیں۔فنانس سیکرٹری ضلع وہاڑی اشفاق لنگڑیال پولیس کی شیلنگ سے گذشتہ روز زخمی ہوئے تھے۔انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جان کی بازی ہار گئے،اشفاق لنگڑیال کی وفات پر کسان اتحاد کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔   پاکستان کسان اتحاد نے سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کا مقابلہ کیا ہے جب کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کسان پر ہونے والے تشدد کی وجہ حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹربیان میں کہاکہ میرے دیس کی مٹی میں جو زرخیزی ہے وہ ہمارے ان دہکانوں اورکسان بھائیوں کے خون پسینے کی بدولت ہے یہی محنت کش ہیں جن کی وجہ سے پوری قوم کو خوراک مہیا ہوتی ہے اور جب وہ اپنی محنت کا صلہ مانگیں تو ان پر یہ بہیمانہ تشدد بہت شرمناک ہے ۔   ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج ان کسانوں پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں جن کی پیداور کو ذخیرہ کرکے گندم اور چینی سکینڈل میں اپنے اے ٹی ایم مشینوں کو نوازا گیا۔ ملکی پیداوار کے لیئے پسینہ بہانے والوں کا خون بہایا گیا جبکہ ملکی پیداوار لوٹنے والوں کو وزارتوں سے نوازا گیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟