17 اپریل 2021
تازہ ترین
امریکی الیکشن،گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والا امیدوار جیت گیا

امریکی الیکشن،گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والا امیدوار جیت گیا

امریکی صدارتی انتخابات کے ساتھ کانگریس اور ریاستی نمائندگان کے الیکشن بھی جاری ہیں، اس مرتبہ ایک مردہ شخص بھی انتخابی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگیا ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ انڈہال گزشتہ ماہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈیوڈ انڈہال میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور 5 اکتوبر کو ان کا انتقال ہوگیا تھا مگر وہ انتقال کے بعد بھی اپنے ضلع سے ریاستی نمائندہ بننے میں کامیاب رہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیوڈ انڈیال اور ان کے ساتھی ڈیو نیہرنگ نارتھ ڈکوٹا کے ڈسٹرکٹ 8 میں ریاستی نمائندے متنخب ہوئےہیں ۔ ڈیوڈ انڈیال کو اپنے حلقے میں 36 فیصد ووٹ ملے۔ مقامی حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ 8 میں ڈیوڈ انڈیال کی موت کے وقت ایک تہائی میل ان ووٹر اپنے بیلٹ واپس بھیج چکے تھے۔ خیال رہے کہ انتخابات سے قبل اس ریاست کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انتقال کے باوجود ڈیوڈ انڈیال کے علاقے کے ووٹوں کو گنا جائے گا اور اگر وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس جگہ کو بعد میں بھرا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انتقال کرجانے والے امیدوار کے ووٹوں کو گنا جائے گا اور یہ امریکی قانون ہے اور اگر وہ کامیاب ہوئے تو مقامی ریپبلکن پارٹی کو اس خالی نشست کو ایک خصوصی الیکشن سے بھرنا ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟