21 اپریل 2021
تازہ ترین
امریکی صدارتی انتخاب پر پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

امریکی صدارتی انتخاب پر پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

59 ویں امریکی صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے ۔ امریکی عوام کے ساتھ دنیا بھر کی نظریں اس فیصلے کی منتظر ہیں کہ امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جہاں امریکی انتخاب سے متعلق دیگر  ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں وہیں لوگ الیکشن کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے میمز (مزاحیہ تبصرے) بھی شیئر کررہے ہیں۔ ایک صارف نے امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے میم شیئر کی جس میں ایک کچھوا نہایت آہستہ رفتار میں چل رہا ہے۔ ویسے تو صدارتی الیکشن امریکا میں ہورہے ہیں لیکن پوری دنیا بے چینی کے ساتھ نتائج کا انتظار کررہی ہے فراز خان نامی صارف نے اس مزاحیہ میم کو شیئر کرکے اپنی بے چینی کا اظہار کیا۔ Waiting for US election results be like……


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟