21 جولائی 2019
تازہ ترین
سرکاری گاڑیوں کی خریداری، نیب کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت

سرکاری گاڑیوں کی خریداری، نیب کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر نیب کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کی اجازت دے دی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں پوچھ گچھ کرے گی۔ اس معاملے پر نیب کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کیلئے جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں بغیر ڈیوٹی خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال پر نوازشریف کے خلاف نیب انکوائری جاری ہے۔ نیب کے مطابق 34 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں نوازشریف نے اپنے قافلے میں شامل کر لیں، بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نواز نے ذاتی طور پر استعمال کیں۔ نیب کے مطابق بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری میں شاہد خاقان عباسی کا بیان قلمبند کیا جاچکا ہے، بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں فواد حسن فواد اور سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ ہوئی۔ نیب کے مطابق وزارت خارجہ کے افسران نے بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟