01 دسمبر 2021
تازہ ترین
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں پی سی بی کی ویڈیو لنک سماعت کی درخواست منظور

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں پی سی بی کی ویڈیو لنک سماعت کی درخواست منظور

  کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کی ویڈیو لنک پر سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ کرکٹ کرپشن کیس میں عمر اکمل کی سزا میں کمی کے خلاف پی سی بی کی درخواست پر سماعت دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اوپن سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سماعت ورچوئل ہوگی اور عمر اکمل اب ویڈیو لنک سماعت کے لیے 2 نومبر تک اپنی دستیابی دے سکیں گے۔ پی سی بی نے آزاد ایڈ جیوڈیکیٹر کی جانب سے سزا میں کمی کے فیصلے کے خلاف اپیل کررکھی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی طرف سے اعلان کردہ عمر اکمل کی سزا کو 3 سال سے نصف کردیا تھا۔ دوسری جانب عمر اکمل نے اس سزا میں مزید کمی کے لیے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ عمر اکمل کے وکلا نے ثالثی عدالت کو فیس ٹو فیس سماعت کرنے کی استدعا کی تھی جو منظور نہیں کی گئی ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟