01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ابھی نندن کی رہائی کو کسی اورچیز سے جوڑنا افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

ابھی نندن کی رہائی کو کسی اورچیز سے جوڑنا افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج  بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کل کے بیان سے قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، پاکستان نے اعلانیہ دن کی روشنی میں بھارت کو جواب دیا اور پاک فوج نے بھارتی طیارے مار گرائے، حکومت پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہوتے ہوئے امن کو ایک اور موقع دیا جب کہ ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا تاہم کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا افسوسناک ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں، ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں، یہ بیانہ بھارت کی ہزیمت کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟