22 اپریل 2021
تازہ ترین
 سکھ مذہب کے بانی با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات27نومبر سے شروع ہونگی

 سکھ مذہب کے بانی با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات27نومبر سے شروع ہونگی

 سکھ مذہب کے بانی با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کےلئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی انتظامی اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ، ایڈیشنل سیکر ٹری طارق وزیر ، ڈپٹی سیکرٹر ی شرائنزعمران گوندل،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،کرنل ریٹائرڈ غفور ارشد سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او،لیسکو، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات 27نومبر سے 30نومبر تک جاری رہیں گی ۔بھارت سے یاتری 27نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے ۔اس مرتبہ بھارت سمیت دنیا بھر سے پہلے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آئیں گے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مہمانو ں کی خدمت اور انکی سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کےلئے اقدامات سے دنیا بھر میںپاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے ، کرونا وائرس کے باعث  حکومت کی جانب سے طے کردہ ایس او پیز پر مکمل عملد رآمد کیا جائےگا ۔ گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب تعمیر و ترقی اور تزئین آرائش کے کام جاری ہیں ،اور تمام گورو دوارہ صاحبان کو خوبصورت انداز میں سجا یا جائےگا۔رہائش، کھانے پینے کےلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کےلئے معقول انتظامات کیے جائیں گے ۔پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ نے جنم دن کے موقع پر بہترین انتظامات پر چیئرمین بورڈ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟