17 اپریل 2021
تازہ ترین
 9 دن تک گھر پر تنہا رہنے والے 4 ماہ کے بچے کی موت

9 دن تک گھر پر تنہا رہنے والے 4 ماہ کے بچے کی موت

صر میں والدین کی غفلت کے نتیجے میں 4 ماہ کا بچہ 9 روز تک گھر میں تنہا رہنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں مصری اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چند ماہ کے بچے کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ قلیوبیہ میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق انس نامی بچے کے 28 سالہ والد اور 24 سالہ والدہ نے اسے گھر پر اکیلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ تاہم غفلت کے نتیجے میں بچے کی موت کے الزام میں اس کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تحریر جاری ہے‎  رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس کی والدہ جھوٹ بول کر گھر سے چلی گئی تھیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟