17 اپریل 2021
تازہ ترین
ن لیگ کے رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین میں سفر، قیادت کے حق میں نعرے

ن لیگ کے رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین میں سفر، قیادت کے حق میں نعرے

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سائرہ افضل تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر، سمیع اللہ خان سمیت دیگر کا اورنج لائن ٹرین کا سفر، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اورنج لائن منصوبہ کی تاخیر کا سبب بنی قوم معاف نہیں کرے گئی۔   تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سائرہ افضل تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ خان، ذیشان رفیق نے جین مندر سے اورنج لائن ٹرین پر سفر کیا۔ انھوں نے ٹرین میں بیٹھتے ہی شہبازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سائرہ افضل تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر سمیع اللہ خان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اورنج لائن آج شہبازشریف کی وجہ سے لاہور میں چل رہی ہے قوم اس منصوبے میں تاخیر پر تحریک انصاف کو معاف نہیں کرئے گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟