23 اپریل 2021
تازہ ترین
جاسوسی میں ملوث 5 بھارتی شہری سزا مکمل ہونے پر رہا، مزید 3 کی رہائی کا حکم

جاسوسی میں ملوث 5 بھارتی شہری سزا مکمل ہونے پر رہا، مزید 3 کی رہائی کا حکم

پاکستان نے جاسوسی میں ملوث بھارت کے 5 قیدیوں کو سزا مکمل کرنے پر رہا کردیا جبکہ مزید 3 قیدی سزا مکمل ہونے کے باوجود رہائی نہیں پا سکے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان میں قید بھارتی شہریوں کی رہائی کی لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جہاں حکومت نے اپنی پورٹ جمع کرادی۔  پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی میں ملوث بھارتی قیدیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 5 بھارتی قیدیوں کو رہا کر کے واپس بھارت بھیج دیا ہے۔  ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ بھارتی شہریوں کو سزا مکمل ہونے پر26 اکتوبر 2020 کو رہا کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کا نمائندہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوا۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ مزید تین شہری بھی سزا پوری کرنے کے باوجود جیل میں ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟