25 جون 2019
آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی۔ چینی سفیر یائو جنگ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟