21 اپریل 2021
تازہ ترین
انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

 انگلینڈ کی ٹیم تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اگلے سال 15 سے 20 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کرے گی۔   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان جو فی الحال برمنگھم میں دس دن کی چھٹی پر ہیں ، نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سی ای او ٹام ہیریسن سے اس سیریز پر تبادلہ خیال کریں گے، وسیم خان کے مطابق انھوں نے لندن میں ٹام ہیریسن کے ساتھ آمنے سامنے ملاقات کرنے منصوبہ تیار کیا تھا لیکن کوویڈ 19 کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اب اس سیریز کے بارے میں فیصلہ ایک آن لائن اجلاس میں جائے گا۔   پی سی بی کے سی ای او نے اس ماہ کے شروع میں اپنے برطانوی ہم منصب کو سیریز کی تجویز پیش کی تھی۔ برطانوی میڈیا نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ اس تجویز کو قبول کرسکتا ہے چاہے اس کے لیے اسے اپنے فیوچر ٹور پروگرام میں تبدیلیاں کرنی پڑ جائیں ۔                     


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟