21 اپریل 2021
تازہ ترین
’کارکردگی بہتر کرو‘ وزیراعظم کی وفاقی وزراء کو 3 ماہ کی فائنل وارننگ

’کارکردگی بہتر کرو‘ وزیراعظم کی وفاقی وزراء کو 3 ماہ کی فائنل وارننگ

  وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کاکرکردگی میں بہتری کے لیے 3 ماہ کی حتمی ڈیڈلائن دے دی گئی ، وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ کابینہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو فائنل وارننگ دی ہے کہ وہ 3 ماہ میں اپنی کارکردگی کو بہتر کریں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں مہنگائی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ، تاہم کابینہ کے اجلاس کی باتیں باہر ’لیک‘ کردی جاتی ہیں جوکہ ایک افسوسناک عمل ہے ، کابینہ کے اجلاس کا حوالہ دے کر بیوروکریسی سے متعل ق جو باتیں سامنے لائی گئیں وہ سب بے بنیاد ہیں ، کیوں کہ اجلاس پر صرف وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کو ہی یہ اخیتار حاصل ہوتا ہے کہ وہ بات کریں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟