21 اپریل 2021
تازہ ترین
لاہور میں کورونا کے وار جاری، مزید 3 زندگیاں نگل گیا

لاہور میں کورونا کے وار جاری، مزید 3 زندگیاں نگل گیا

شہر میں کورونا کے وار جاری، مزید 3 زندگیاں نگل گیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 121 نئے کیسز۔ لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 51845 اور 917 اموات ہوچکیں۔   ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 232نئے کیسز، تعداد103,314 ہو گئی۔ لاہور 121، راولپنڈی 43، وہاڑی 1، ساہیوال 2، گجرات 5، بہاولپور10، رحیم یارخان 3اورملتان میں بھی 24کیسزرپورٹ ہوئے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سرگودھا1، سیالکوٹ2، میانوالی 2، اوکاڑہ2، گوجرانوالہ 3اورفیصل آبادمیں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔ چنیوٹ2، بہاولنگر5جبکہ خوشاب، جہلم، لیہ، مظفر گڑھ اور جھنگ میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔    معلومات میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 6 ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعدادا2,242 ہو چکی ہے۔ اب تک 1,555,123 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,384ہو چکی ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟