کاہنہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے بھائی سے گولی چل گئی، پاس بیٹھی دس سالہ بہن گولی لگنے سے جاں بحق ،، پولیس نے بھائی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ۔ پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے خیابانِ امین میں دس سالہ ماہروش اپنے15سالہ بھائی کے ہمراہ گھر میں موجود تھی، دونوں بہن بھائی کھیلنے میں مصروف تھے کہ عمر کے ہاتھ میں پکڑی پستول اچانک چل گئی، گولی لگنے سے ماہروش شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔