22 اپریل 2021
تازہ ترین
ریلوے اسٹیشن ٹرائی اینگل پر میاواکی جنگل کا افتتاح

ریلوے اسٹیشن ٹرائی اینگل پر میاواکی جنگل کا افتتاح

 پی ایچ اے کا ریلوے اسٹیشن ٹرائی اینگل پر میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا۔ افتتاح  چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کیا۔ اس موقع پر مشہور ڈیزائنرماریہ بی اور پی ایچ اے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کو سموگ اور فضائی آلودگی سے بچانے کیلئے میاواکی جنگل اہم کردار ادا کریں گے جبکہ اس میاواکی جنگل کی تنصب میں مشہور ڈیزائنر ماریہ بی کے تعاون کے مشکور ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے شہر لاہور کے 52 مقامات پر جنگلات کی تنصیب کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سرسبز اور شاداب لاہور کیلئے پی ایچ اے کوشاں ہے۔ مشہور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا کہ بڑھتی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درختوں اور پودوں شجرکاری ناگزیر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟