23 اپریل 2021
تازہ ترین
امریکن میوزک ایوارڈز 2020 میں دی ویکینڈ کی 8 نامزدگیاں

امریکن میوزک ایوارڈز 2020 میں دی ویکینڈ کی 8 نامزدگیاں

امریکن میوزک ایوارڈز 2020 کے لیے کینیڈین موسیقار دی ویکینڈ اور روڈی رچ کو سب سے زیادہ مرتبہ نامزد کیا گیا ہے جبکہ میگھن تھی اسٹالین کو پہلی مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز ’ کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے 22 سالہ ’دی باکس’ ریپر روڈی رچ اور دی ویکینڈ کو 8 کیٹیگریز میں ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں آرٹسٹ آف دی ایئر کا اعلیٰ ترین اعزاز بھی شامل ہے۔ آرٹسٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے دونوں جسٹن بیبر، پوسٹ مالون اور ٹیلر سوفٹ کے مدمقابل ہوں گے۔ میگھن تھی اسٹالین کو 5 مختلف کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا جن میں 'نئی بہترین آرٹسٹ' کا اعزاز شامل ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟