02 دسمبر 2021
تازہ ترین
 ماڈل سکولوں کے حوالے اہم جائزہ اجلاس

ماڈل سکولوں کے حوالے اہم جائزہ اجلاس

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت پنجاب بھر میں تیار ہونے والے ماڈل سکولوں کے حوالے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہبیلیٹیشن پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 11 اضلاع میں 110 ماڈل سکول تیار کروائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، 11 اضلاع کے سی ای او خضرات و دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا کہ ماڈل سکولوں کی تیاری کے حوالے کسی بھی قسم کی بدانتظامی قابل قبول نہیں۔ ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ حکومتی منصوبوں پر خرچ ہونے والا ایک ایک روپیہ اہم، ایک پائی کا ضیاع بھی نہیں ہونے دیں گے ، منصوبے میں کام کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟