21 اپریل 2021
تازہ ترین
کپتان نے پنجاب میں "وزارتی" ٹیم کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا

کپتان نے پنجاب میں "وزارتی" ٹیم کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا

  پنجاب کی ٹیم میں تبدیلی ، کس کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا ہے اور کس سے اٹیک کروانا  ہے، کپتان نے پنجاب میں "وزارتی" ٹیم کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے تمام سیاسی مصلحتوں سے بالائے طاق ہوکر پنجاب کی ٹیم میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ رواں ہفتے ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ وزیراعظم کل لاہور کے دورے میں اہم فیصلے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 4 سے 6 کھلاڑیوں کی ردوبدل کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی وزراء کی کارکردگی رپورٹ فائنل کرکے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے ،جسے سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔  وزیراعظم عمران خان کل  بدھ کے روز لاہور آئیں گے۔اس موقع پر  وزیراعظم کے ہاتھوں فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح متوقع ہے۔ ایل ڈی اے حکام نے منصوبے کے فنشنگ کے کام کو تیز کردیا۔ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو انڈر پاس کا دورہ اور افتتاح لے لئے مدعو کیا گیا۔  ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے آج ہنگامی دورہ بھی کیا۔ڈی جی کی انڈر پاس کی کارپٹنگ کا کام ہر صورت بدھ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انڈر پاس کی کارپٹنگ کی پہلی لئیر کو بھی مکمل نہ کیا جاسکا ۔ فردوس مارکیٹ انڈرپاس کی سروس لین بھی زیر تعمیر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟