02 دسمبر 2021
تازہ ترین
کورونا کا خدشہ، یونیورسٹیاں بند ہوں گی یا نہیں؟ ایچ ای سی نے بتادیا

کورونا کا خدشہ، یونیورسٹیاں بند ہوں گی یا نہیں؟ ایچ ای سی نے بتادیا

 کورونا وباء کے پیش نظر یونیورسٹیاں بند کرنےکی افواہیں،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وضاحتی بیان جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ جامعات بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جامعات بند کرنے کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں۔اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی گئیں ۔ ایچ ای سی کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز تمام جامعات کو دیے جاچکے ہیں،طلبہ افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔ ایچ ای سی کے مطابق ہر جامعہ اپنی صورتحال اور حالات کا جائزہ لیکر کر خود فیصلہ کرے۔مقامی انتظامیہ کیسز بڑھنے پر تعلیمی ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟