22 اپریل 2021
تازہ ترین
پی سی بی کی آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق

پی سی بی کی آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل 2021ء میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی ، جہاں دورے کے دوران 3ون ڈے اور 3ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے ، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔   پی سی بی کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول تھا ، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ، جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے ، جن کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟