02 دسمبر 2021
تازہ ترین
سعودی عرب کا فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت پر ردِعمل

سعودی عرب کا فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت پر ردِعمل

سعودی عرب کا فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے فرانس کی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی گئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کا عمل قابل مذمت ہے۔   آج سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مملکت سعودی عریبیہ نے پیغمبر اسلام کے گستخانہ خاکوں کی مذمت کی ہے۔سعودی عرب ہر قسم کے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔خواہ اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔اور برداشت و امن کے فروغ کے لیے ہر کلچر کی آزادی کے احترام کی بات کرتا ہے۔قبل ازیں سعودی عر ب کے بڑے علماء کی کونسل نے اس حوالے سے اہم بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ انبیاء کی توہین کا فائدہ صرف دہشت گردوں کو پہنچتا ہے کو معاشروں میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟