21 اپریل 2021
تازہ ترین
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صرف ایک   روز باقی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صرف ایک   روز باقی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صرف ایک   روز باقی ، امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، سپریم کورٹ بار الیکشن  کے لئے  تین اہم عہدوں  کے لئے 7 امیداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور سب سے بڑا انتخابی دنگل لاہور میں سجے گا۔    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 29 اکتوبر کوہوں گے، جس میں لاہور سمیت ملک بھر سے 3 ہزار 177 ووٹرز ووکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، سپریم کورٹ بار کے وکلاء کی سب سے زیادہ تعداد 1 ہزار329  کا تعلق لاہور سے ہے جو لاہور رجسٹری میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ صدر کےعہدے  کے لئے دو امیدواروں عبدالطیف آفریدی اور عبدالستار خان کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، اس مرتبہ دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، نائب صدر  کے لئے  پنجاب سے تین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، نائب صدر  کے لئے بابر علی خلجی، محمد ارشد باجوہ چودھری اور محمد یونس خان نول میدان میں ہیں۔   سیکرٹری کے عہدے  کے لئے پنجاب سے احمد شہزاد فاروق رانا اور محمد عامر سہیل سلیمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، پنجاب سے ممبر ایگزیکٹو  کے لئے چار امیدواروں کے نام شامل ہیں، سپریم کورٹ بار کی الیکشن مہم میں امیدوار وں کے بینرز، فلیکسز، اشتہارات کے استعمال، وکلاء کے اجتماعات اور کھانوں اور تکلف و تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟