17 اپریل 2021
تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

) وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوا زنے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقع ہے۔   بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔ جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحت یابی عطا فرمائے۔آمین۔واضح رہے کہ آج صبح پشاور کی دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔       دھماکے کے نتیجے میں 70 بچے زخمی ہیں۔متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔بچوں کے سر میں چوٹیں آئی ہیں۔مدرسے میں 100سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔جب کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہ شریک ہوں گے۔محمود خان کا کہنا ہے تمام معاملات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔تایا گیا ہے کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد مدرسے میں پہنچ گئی ، جب کہ علاقے کو فوری طور سیل کر دیا گیا ، زخمیوں کی زیادہ تعداد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ تر کے سروں میں چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟