17 اپریل 2021
تازہ ترین
فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت

فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت

 چیف سیکرٹری پنجاب نے گندم کے سرکاری کوٹہ میں اضافہ کے بعد فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ۔چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے  کہا کہ صوبے بھر میں آٹے کی مقررہ قیمت پر وافر مقدارمیں دستیابی یقینی بنانے کیلئے اضلاع کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق گندم کاکوٹہ فراہم کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے یہ ہدایت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں سہولت بازاروں اور مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹے اور چینی کے نرخوں اور دستیابی اور صوبے میں ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل کمشنرز نے چیف سیکرٹری کو اضلاع میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  کی ہدایات کے مطابق مہنگائی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے جامع لائحہ عمل کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آٹے پر اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے جسکا مقصدعام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟