08 دسمبر 2021
تازہ ترین
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 585 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 585 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 585 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ بی ایم اے کیپیٹل کے ریسرچ سربراہ فیضان احمد نے  کہا کہ مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ سیمنٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے جنوبی مینوفیکچررز کی جانب سے فی بیگ قیمت میں 10 روپے اضافہ کرنے کے فیصلے اور چند شہروں میں بحران کی خبروں کی وجہ سے سیمنٹ کے شعبے کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب شعبہ سیمنٹ کی بڑی کمپنی لکی سیمنٹ کا سہ ماہی منافع امید سے زیادہ ہونے کے اعلان کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث حصص مارکیٹ میں پورے شعبے میں تیزی دیکھی گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟