05 دسمبر 2021
تازہ ترین
صدر مملکت کل جبکہ عمران خان بدھ کے روز لاہور آئیں گے

صدر مملکت کل جبکہ عمران خان بدھ کے روز لاہور آئیں گے

صدر مملکت کل لاہور آئیں گے، ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقاتیں ہوں گی۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان ملاقات ہو گی۔ صدر مملکت گورنر ہاؤس میں قائم کورونا ہیروز وال کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کورونا وباء کے دوران انسانیت کی خدمت کرنے والے مخیر حضرات کو ایوارڈز سے بھی نوازیں گے۔ صدر مملکت گورنر ہاؤس میں عشائیہ اور گلبرگ میں ایک تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بدھ کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کے مختلف امور بارے بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں بھی ایک اجلاس کی صدارت کریں گے اور ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟