21 اپریل 2021
تازہ ترین
سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مسلم لیگ(ن)کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مسلم لیگ(ن)کی درخواست مسترد

 سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں 2015 کے بلدیاتی انتخابات کے طریقے اور رولز کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلم لیگ(ن) کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی نمائندے اپنی مدت پوری کرچکے ہیں۔   اب نوٹیفکیشن کو کیسے کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔ کافی عرصہ سے درخواست زیر سماعت ہے اور اب عدالت کا وقت ضیاع نہ کیا جائے۔   وکیل مسلم لیگ (ن) مرید علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن اور رولز کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کا شیڈیول پہلے اور رولز بعد میں جاری کیے گئے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا پچھلا الیکشن ختم کردیں کیسے ممکن ہی الیکشن کمیشن کے لا آفیسر عبداللہ ہنجرا نے کہا کہ انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے رولز بنائے گئے تھے۔ جن رولز کے مطابق 2015 میں انتخابات کرائے گئے انہی کے مطابق نئے انتخابات بھی ہوں گے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ اب کوئی مسئلہ ہوتو نئی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟