17 اپریل 2021
تازہ ترین
 لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور پنجاب یونیورسٹی میں باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور پنجاب یونیورسٹی میں باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

۔ادب و ثقافت کے فروغ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لئے لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور پنجاب یونیورسٹی میں باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراثمن رائے اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ایم او یو سائن کیا۔لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور پی یو میں آرٹ ، تھیٹر ، مصوری، شاعری، ڈرامہ، زبان و ادب، موسیقی و فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں عصری تقاضوں کے مطابق تعاون کے عزم کا اظہارکیاگیا۔ان شعبوں میں تعاون کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو آئندہ تین ماہ کے لئے پروگراموں کی تفصیلات بنائے گا۔مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے درمیان مقابلے کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔تقریب میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ،ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل افئیر ثوبیہ خرم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل نے بھی شرکت کی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمراثمن رائے نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے، جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے،یہ آغاز ہمارے مقاصد کی تکمیل میں بے حد معاون ثابت ہوگا،نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آئنیگے، باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مثبت ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترنے اس موقع پر کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج و ترقی پائیدار اور خوبصورت معاشرہ کی ضامن ہے،دو طرفہ کی بنیاد پر پرفارمنگ آرٹس پر مختلف سوسائٹیز کے تعاون کو بڑھائےں گے۔انھوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کو سوئنیرپیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم مل جل کر اپنی اعلی اقدار کو فروغ دینے میں فعال اور متحرک کردار ادا کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟