25 جون 2019
افطاری کی آڑمیں مک مکاو کیلیے چور دروازہ ڈھونڈا جارہا ہے، فردوس عاشق

افطاری کی آڑمیں مک مکاو کیلیے چور دروازہ ڈھونڈا جارہا ہے، فردوس عاشق

مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں لیکن عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کریں گی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج مریم نواز بلاول بھٹو کی افطاری میں جارہی ہیں، دو لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ تجدید عہد کرنے جارہے ہیں، افطاری کی آڑمیں سیاسی مفادات کا تحفظ اورمک مکاو کیلیے چور دروازہ ڈھونڈا جارہا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گینگ کی شکل میں سیاسی جماعتیں اپنی ترجیحات کا تعین کریں گی، سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں لیکن عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کریں گی، ان لیڈران سے پوچھنا چاہتی ہوں اس افطاری پرعوام کی مشکلات کم کرنے کا عندیہ دیاہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑکرنے جارہی ہے، عمران خان ان دونوں جماعتوں کے گٹھ جوڑ اور مک مکاو کا بیانیہ دیتے رہے ہیں اور عمران خان ہی اس قوم کے  لیے واحد روشن چراغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ہمدردی ہو رہی ہے جوعمران خان پرتابڑ توڑ حملےکرتا تھا، حمزہ شہباز شریف کے بیانیے کو ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟