تازہ ترینخبریںپاکستان

254ویں کور کمانڈرز کانفرنس، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس نے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 اور 28 دسمبر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی ، کانفرنس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم کیا گیا۔کانفرنس میں دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button