31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
گوجرانوالہ کا ناکام شو اپوزیشن کیلئے سبق ہے، عثمان بزدار

گوجرانوالہ کا ناکام شو اپوزیشن کیلئے سبق ہے، عثمان بزدار

 وزیر  اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی مفادات کے لئے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہےـ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی مفادات کے لئے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہےـ ہمارے ادارے ہمارا فخر ہیں ، کسی کو توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ مضبوط ادارے پائیدار جمہوریت کی ضمانت ہیں ـ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس درخت کے سائے میں بیٹھی ہے اسی کو کاٹنے کے درپے ہیں ۔ ادارے قوم کا وقار اور پہچان بنتے ہیں، اداروں کے دشمن قوم کے دشمن ہیں ـسیاست کو سیاست رہنا چاہیے ، ملک کی دشمنی میں نہیں ڈھالنا چاہیے ـ کرپشن کرنے والے شور مچاتے رہیں اور ہم قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گےـ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوجرانوالہ کا ناکام شو اپوزیشن کیلئے سبق ہے۔ عوام نے اپوزیشن کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔عوام نے انتشار کی سیاست کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تقریروں میں اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش کی گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔انتشار کی سیاست کر کے اپوزیشن نے اپنی رہی سہی ساکھ بھی خاک میں ملا لی۔ اپوزیشن منفی سیاست سے ہمیشہ توبہ کر لے۔عام انتخابات میں مسترد شدہ عناصر کو پہلے جلسے میں ہی عوام نے ایک بار پھر مسترد کردیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟