29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 دھوبی ارب پتی بن گیا

دھوبی ارب پتی بن گیا

شمالی سندھ کے شہر گھوٹکی کے ایک گاؤں میں دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر دھوبی رمیش کمار پریشانی کا شکار ہو گیا ہے، انھوں نے اس سلسلے میں تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا۔  تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے چھوٹے سے گاؤں ولو مہر کے ایک دھوبی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ولو مہر کے دھوبی رمیش کمار کو نوٹس بھجوادیا ہے۔ اس کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ  45 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ نوٹس کے مطابق دھوبی رمیشن کمار نے 2015 سے 2019 کے دوران اربوں روپے کی خریداری کی ہے، ایف بی آر نے تحقیقات کے لیے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟