20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
سانحہ حفیظ سنٹر، پاک فوج کے جوان نے آگ میں کود کر قیمتی جانیں بچا لیں

سانحہ حفیظ سنٹر، پاک فوج کے جوان نے آگ میں کود کر قیمتی جانیں بچا لیں

 حفیظ سنٹر میں علی الصبح ہونیوالی خوفناک آتشزدگی نے سینکڑوں دکانوں کو خاکستر کردیا، کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ حفیظ سنٹر میں صبح ساڑھے چھ بجے سے لگی آگ تاحال قابو سے باہر ہے،11 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ دکانوں میں پڑے کمپریسر اور پلازے میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 33 سے زائد گاڑیاں اور 60 سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف مگر آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ خوفناک آگ نے تاجروں کی جمع پونجی جلا ڈالی، تاجر اپنی آنکھوں کے سامنے بے بسی سے اپنے اثاثے جلتے دیکھتے رہے۔ تاجروں کو روتے دیکھ کر پاک فوج کے جوان سے برداشت نہ ہوا۔ جوان انتظار علی آگ میں کودتا ہوا حفیظ سنٹر کے اندر داخل ہوگیا اور 8 افراد کی زندگیاں بچائیں۔   خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے جوان کا کہنا تھا کہ جانیں بچانا میرا فرض تھا، جسے ادا کیا۔ دوسری جانب لاہور چیمبر نے فوجی جوان انتظار علی کیلئے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟