29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
مہنگائی میں مسلسل اضافے کا 7واں ہفتہ

مہنگائی میں مسلسل اضافے کا 7واں ہفتہ

ملک میں مہنگائی کا راج ساتویں ہفتے بھی جاری رہا۔ قومی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی 0.45 فیصد تک بڑھ گئی۔ بڑھتی مہنگائی نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا۔ مہنگائی میں مسلسل اضافے کا 7واں ہفتہ، عوام کی تشویش بھی شدید ہونے لگی۔ قومی ادارہ شماریات نے حالیہ ہفتے کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ ایک ہفتہ میں برائلر مرغی کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ فارمی انڈوں کے نرخ فی درجن 9 روپے تک بڑھ گئے۔ حالیہ ہفتے ٹماٹر 4 روپے، دال ماش 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کے نرخ 41 روپے تک بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے تک مہنگا ہوا۔ چینی 2 روپے 9 پیسے بڑھنے سے قیمت 99 روپے 71 پیسے فی کلو ہو گئی۔ تازہ دودھ، دہی، بڑا گوشت، چاول اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر شے مہنگی ہو گئی جائیں تو کہاں جائیں؟ بڑھتی مہنگائی نے 2 وقت کی روٹی بھی چھین لی۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیاء کے نرخ کم ہوئے، 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟