29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 آگ پر قابو پانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنا پہلی ترجیح ہے۔ انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 کے حکام موقع پر پہنچیں، وزیراعلی نے کہا کہ چھت پر موجود افراد کو سب سے پہلے ریسکیو کیا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟