29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 11 افراد وائرس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے

چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 11 افراد وائرس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے

چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 11 افراد وائرس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے ترجمان محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 11 افراد وائرس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے، شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 894 ہو گئی، جبکہ لاہور میں77 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے 134نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 559 ہوگئی۔ آگ بجنے میں اتنا وقت کیوں لگا؟ کولنگ کب تک ہوگی! ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10 ہلاکتیں ہوئیں، اموات کی کل تعداد2 ہزار298ہوچکی ہے، اب تک 14 لاکھ 42 ہزار 964 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97 ہزار 219 ہو چکی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟