29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
  ایمریٹس اسکائی وارڈز نے بہترین کارکردگی، جدت اور بلامقابلہ ریوارڈز کے 20 سال مکمل

ایمریٹس اسکائی وارڈز نے بہترین کارکردگی، جدت اور بلامقابلہ ریوارڈز کے 20 سال مکمل

 ایمریٹس اور فلائی دبئی کا ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز نے بہترین کارکردگی، جدت اور بلامقابلہ ریوارڈز کے 20 سال مکمل کرلئے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں خصوصی سہولیات کی فراہمی کی بدولت اس لائلٹی پروگرام میں لوگوں کی تعداد بڑھنے کا عمل جاری رہا۔   اس پروگرام نے اپنی برانڈ پارٹنرشپس میں وسعت لانے کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھی اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی تاکہ دنیا بھر میں اسکے صارفین باسہولت انداز سے اور نئے ٹچ پوائنٹس کے ذریعے ریوارڈز حاصل کرنے کے ساتھ انہیں استعمال بھی کرسکیں ۔   دنیا بھر میں ان ممبرز کی تعداد اب 27 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ اسکے 32 ہزار بانی ممبرز ہیں جو سال 2000 میں شامل ہوئے اور اب بھی بدستور فعال ہیں۔ اپنے 20 ویں سال کی سالگرہ کے موقع پر شرائط و ضوابط کے مطابق ایمریٹس اسکائی وارڈز 10 دسمبر تک کسی بھی بک شدہ پرواز پر دو گنا ٹیئر مائلز پیش کررہا ہے جو 31 مارچ 2021 تک کے سفر کے لئے لاگو ہے جبکہ بانی ممبرز شرائط و ضوابط کے مطابق 10 دسمبر تک کسی بھی بک شدہ پرواز پر دو گنا ٹیئر مائلز اور دو گنا اسکائی وارڈز مائلز حاصل کرسکتے ہیں جو 31 اگست 2021 تک کے سفر کے لئے لاگو ہیں۔   ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ممبرز کا دنیا کے 180 سے زائد ممالک سے تعلق ہے جن میں برطانیہ کے 35 لاکھ ممبرز، امریکہ میں 27 لاکھ ممبرز، آسٹریلیا میں 20 لاکھ اور متحدہ عرب امارات میں 19 لاکھ ممبرز ہیں۔ پاکستان میں اس وقت اسکائی وارڈز کے ممبرز کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہے۔ اس لائلٹی پروگرام میں تقریبا 200 پارٹنرز ہیں جن میں 16 ایئرلائنز پارٹنرز، 100 سے زائد ہوٹل پارٹنرز، 33 مالیاتی پارٹنرز، 22 ریٹیل اور لائف اسٹائل پارٹنرز اور 7 کار رینٹل پارٹنرز شامل ہیں۔ رواں سال، لائلٹی پروگرام نے اسکائی وارڈز مائلز ڈاٹ کام ٟskywardsmilesmall.comٞ کو متعارف کرایا جس میں برطانیہ اور امریکہ کے مقبول برانڈز سے آن لائن شاپنگ سمیت مائلز حاصل کرنے کے ایک ہزار سے زائد نئے طریقے شامل ہیں۔ اسی طرح سال 2018 میں بہتر فیچرز کے ساتھ مائی فیملی پروگرام متعارف کرایا گیا جس میں فیملی ممبرز کے تمام اسکائی وارڈز مائلز کو 100 فیصد تک نہ صرف ایمریٹس کی پروازوں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ تیزرفتاری سے انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟