23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
حفیظ سنٹر میں لگی آگ بے قابو، رینجرز کو طلب کرلیا گیا

حفیظ سنٹر میں لگی آگ بے قابو، رینجرز کو طلب کرلیا گیا

 لاہور کے علاقے گلبرگ میں حفیظ سنٹر کے دوسرے فلور میں آگ بھڑک اٹھی۔ رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے معروف الیکٹرانکس پلازے حفیظ سنٹر میں آگ لگنے سے پچاس سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ پلازے کی دوسری منزل پر لگی تھی جو اب چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے۔   آگ کی شدت کے باعث دوسرے اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار پلازے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ آگ زیادہ پھیلنے کے باعث انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حفیظ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 50 سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں، آگ حفیظ سنٹر کی دوسری منزل پر لگی، ریسکیو کی 12 سے 13 گاڑیاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟