23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیںاسی کو کاٹتے ہیں،چودھری پرویزالٰہی

نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیںاسی کو کاٹتے ہیں،چودھری پرویزالٰہی

  سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیںاسی کو کاٹتے ہیں یہ کون سا بیانیہ ہے، ویسے نواز شریف جمہوریت ،جمہوریت کرتے ہیں لیکن جب جمہوریت کو پروان چڑھانے کا وقت آتا ہے تو عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ،پھر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، نواز شرےف کا ملک دشمن بےانےہ قوم نے مسترد کردےا جس کام کیلئے لندن گئے ہےں وہ کرےں۔ چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے پیر ہارون زمان شاہ کھگہ آزاد امیدوار این اے 147 ساہیوال نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ ان کے ہمراہ وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خان بھی موجو دتھے۔ پیر ہارون شاہ کھگہ نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا ویږن آج زبان زدِ عام ہے، جو عزت آپ کے گھر سے ملتی ہے کہیں اور سے نہیں ملتی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟