23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
یا اللہ ہمیں معاف کردے، حفیظ سنٹر کے تاجروں نے اذانیں دینا شروع کردیں

یا اللہ ہمیں معاف کردے، حفیظ سنٹر کے تاجروں نے اذانیں دینا شروع کردیں

 لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع موبائل مارکیٹ حفیظ سنٹر میں لگی آگ پر 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا۔ تاجروں نے پلازے کے سامنے میدان میں اذانیں دینا شروع کردیں، کئی تاجر زاروقطار رو کر اللہ سے دعا کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سب سے بڑے موبائل پلازہ حفیظ سنٹر میں صبح 6 بجے شروع ہونے والی آگ 10 گھنٹوں بعد بھی بھجائی نہ جا سکی۔   اپنی آنکھوں کے سامنے اپنا کاروبار جلتا دیکھ کر کئی تاجر رو پڑے۔ کئی تاجروں نے حفیظ سنٹر کے سامنے میدان میں کھڑے ہو کر اذانیں دینا شروع کردی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تاجر اذانیں دے رہے ہیں اور کئی تاجر زار و قطار رو رہے ہیں۔تاجر ایک دوسرے کو اللہ سے گڑگڑا کر معافی مانگنے اور دعا کی تلقین کر رہے ہیں۔   تاجر اپنی آنکھوں کے سامنے اپنا کاروبار جلتا دیکھ کر رو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ریسکیو اہلکار صبح سے آگ بھجانے میں مصروف ہیں، آگ کی شدت کے پیش نظر رینجرز، آرمی اور نیوی کی امدادی ٹیمیں بھی موقعہ پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟